ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل : مرکزی فطرہ کمیٹی کی طرف سےامسال 1لاکھ کلوسے زائد چاول 1420خاندانوں میں تقسیم

بھٹکل : مرکزی فطرہ کمیٹی کی طرف سےامسال 1لاکھ کلوسے زائد چاول 1420خاندانوں میں تقسیم

Wed, 13 Jul 2016 21:21:21    S.O. News Service

بھٹکل:13/ جولائی(ایس او نیوز)بھٹکل کی مرکزی فطرہ کمیٹی کی جانب سے امسال بھٹکل کے ساتھ ساتھ ہوناور ، کمٹہ ، شرور ،کنڈلور، کرمنجیشور وغیرہ جملہ 77علاقوں کے 1420خاندانوں میں 1لاکھ کلو سے زائد چاول تقسیم کیا گیا، اس بات کا اعلان فطرہ کمیٹی کے کنوینر مولانا محمد الیاس جاکٹی ندوی نے کیا، انہوں نے بتایا کہاگلے سالوں میں فطرہ کی تقسیم کا کام مزید منظم اندازمیں انجام دیا جائے گا۔

مولانا نے اپنے ہی اسکول یعنیعلی پبلک اسکول ہال میں منعقدہ مرکزی فطرہ کمیٹی کے عید ملن وجائزہ میٹنگ میں فطرہ کے چاول کے تقسیم کے تعلق سے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے پرزور خطاب کیا ، انہوں نے بتایا کہ اللہ ہم سے بہت ہی عظیم کام لے رہاہے، اگر تم غریبوں کو نہیں دے سکتے  تو کم سے کم جو دینے والے ہیں انہیں دینے پر آمادہ کریں ورنہ اللہ تعالیٰ ان تمام سے  اس تعلق سے بازپرس کرے  گا۔جہنم میں ایک طبقہ تووہ ہوگا جو نماز نہیں پڑھتا تھا، دوسرا طبقہ وہ ہوگا جو نماز تو پڑھتا تھا لیکن غریبوں کو نہیں کھلاتا تھا۔ جیسے نماز پڑھنا فرض ہے بالکل اسی طرح غریب، مسکین اور مجبوروں کا خیال رکھنا بھی فرض ہے۔ قرآن کی آیت کا مفہوم سمجھاتے ہوئے مولانا نے کہا کہ یہ جہنم میں اس لئے گیا کیوں کہ  یہ غریب کو کھانا کھلانے پر ابھارتا نہیں تھا۔ اللہ کو غریبوں سے اتنی محبت ہے کہ وہ چاہتاہے کہ اس کے بندے بھی ان سے پیار کریں۔ غریب، مفلس اور لاچار کی فکر کرنےو الے کو اللہ تعالیٰ بے شمار نعمتوں سے نوازتے ہیں۔ جو غریبوں کا دل دکھا تا ہے اس کو سزا ملے گی۔ اللہ جب ہم کو دینے والا بنایا ہے تو ہم دینے والے بنیں، اگر نہیں دیں گے تو پھر لینے والا بنایا گیا۔ مولانا نے کمیٹی کے نوجوانوں کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے نوجوان ہر قسم کی قربانی دے کر فطرہ کی تقسیم کرتے ہیں، اللہ انہیں جزائے خیر سے نوازے۔ بھٹکل میں 30سال پہلے کئی محلوں سے یہ کام شروع ہواتھاوہی آج جو  کام ہورہاہے اسی کا یہ تسلسل ہے، سروے اور جائزہ کے بعد ہی ہم مستحق خاندان تک پہنچتے ہیں۔ دبئی جماعت ، ریاض جماعت، بحرین جماعت، قطرجماعت، دمام جماعت، جدہ جماعت، مسقط جماعت ، ابو ظہبی جماعت سمیت دیگر جماعتوں  نے اس میں بھر پور حصہ لیا ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بھٹکل جامعہ اسلامیہ کے مہتمم مولانا مقبول کوبٹے ندوی نے بتایا کہ اللہ اس بندے کی ہمیشہ مددو نصرت کرتا ہے جو اپنے بھائیوں کی مدد کرتارہتاہے۔ محدود وقت کےاندر جس یکسوئی اور مہم جوئی کے ساتھ فطرہ کمیٹیجو کام انجام دے رہی ہے، اس پر ہمیں اللہ کا شکر ادا کرنا چاہئے۔ 

تنظیم ملیہ جامعہ  مسجد کے خطیب مولانا محمد انصار ندوی مدنی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پچھڑے علاقوں میں دین فہمی میں تھوڑی کمی ہوتی ہے، ہمارے فطرہ کمیٹی کے  نوجوانوں میں الحمد اللہ دینی حمیت موجود ہے ،ہمارےنوجوانوں کی ان صلاحیتوں کو استعمال کرتے ہوئے ان پچھڑے علاقوں کے لوگوں کو مسجد کے قریب کریں، ان کے بچوں کو مکاتیب سے جوڑ کر انہیں دین دار بنانے کی کوشش کریں۔ فطرہ کمیٹی کا کام چاول تقسیم کی حد تک نہ ہو، بلکہ وہ اس توسط سے لوگوں کو دین سے بھی جوڑیں۔ 

پروگرام کا آغاز مولانا اقبال کی تلاوت قرآن سے ہوا۔ مرکزی فطرہ کمیٹی کے نائب کنونیر ایس ایم سید احمد پرویز نے استقبال نیز مہمانوں کا تعارف پیش کیا۔ مولوی عبدالعلیم قاسمی نے صدارت کی۔ ڈائس پر جدہ جماعت کے صدر نعمان علی اکبرا، نائب صدر قمر سعدا ، دبئی جماعت کے نائب صدر مولوی ارشاد آفریقہ ، دمام جماعت منطقہ شرعیہ کے جنرل سکریٹری سی اے مزمل رکن الدین ، ریاض جماعت کے کولا عبدالسمیع، اسحاق شاہ بندری ، ایس ایم سید محی الدین مارکیٹ، محمد میراں صدیق موجود تھے۔ تواضع کے ساتھ پروگرام کا اختتام ہوا۔

       


Share: